Published On: Wed, Aug 28th, 2013

انٹرنیٹ سپیڈ اور ملکی ترقی کی رفتار باہم منسلک ہیں۔فریدہ راشد

iwcciاسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فریدہ راشدنے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی تیزی اور ملکی ترقی کی رفتار باہم منسلک ہیں۔تھری جی ٹیکنالوجی متعارف کروانے میں طویل تاخیر ناقابل قبول ہے۔ دعووں کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔اس وقت 75ممالک میں دو سو ٹیلی کام آپریٹر عوام کوفور جی نیٹ ورک کی سہولت فراہم کر رہے ہیںجبکہ دو سو دیگر ٹیلی کام آپریٹر اپنا نیٹ روک اپ گریڈ کر رہے ہیںجن میں افریقہ اور لاطینی امریکہ کے انتہائی پسماندہ ممالک بھی شامل ہیں مگر پاکستان میںتھری جی لائسنس کی نیلامی پرغور و فکر کا عمل ہی ختم نہیں ہو رہا۔فریدہ راشد نے کہا کہ فور جی نیٹ ورک تھری جی سے تین گنا تیز ہوتا ہے جس سے عوام کوموبائل پر ایک سو میگا بائیٹ سے زیادہ کی سپیڈاورتعمیر وترقی کے نئے مواقع ملتے ہیں۔2018تک دنیا کی آدھی آبادی فور جی موبائل نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا رہی ہوگی جبکہ ہمارے لئے تھری جی بھی ایک خواب بن گیا ہے۔چند سال میں فائیو جی نیٹ روک بھی کمرشل آپریشنز کے لئے دستیاب ہو گاجس کی رفتار فور جی سے ایک سو گنا زیادہ ہو گی جو ایک نئی ڈجیٹل دور کا آغاز کرے گا۔درجنوں ممالک انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام اور کاروبار کی استعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔موبائل مواصلات کا بنیادی آلہ نہیں بلکہ ایم ترین جزو بن چکا ہے اسلئے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے زریعے ملک میں سمارٹ فون تیار کرنے کے کارخانے لگوائے تاکہ اسکی قیمت کم ہو سکے اور اس دوران درامدات پر تمام ٹیکس ختم کرے تاکہ عوام کی زندگی آسان اور صلاحیتیں موثر ہوں اور وہ ذہانت ، حکمت و استعدادمیں اضافہ کے سبب سبک رفتارترقی کر سکیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>