Published On: Mon, Aug 12th, 2013

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 15 اگست سے پہلے قرض ادا کردیگا

Share This

islamic development bankکراچی…ملکی زرمبادلہ زخائر میں اضافے کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک ، پاکستان کو 15 اگست سے پہلے 33 کروڑ ڈالر سے زائد قرض ادا کردے گاوزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو 75 کروڑ یورو یعنی تقریبا 1 ارب ڈالر کا قرض ملنا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تقریبا 33 کروڑ ڈالر سے زائد کی ابتدائی قسط 15 اگست سے پہلے مل جائے گی۔اس کے علاوہ اگست میں ہی15 کروڑ ڈالر مالیت کی کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات بھی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>