Published On: Mon, Aug 5th, 2013

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو75کروڑیوروقرضہ دے گا

Share This

asian-development-bankاسلامک ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) پاکستان کو75 کروڑ یوروقرضہ فراہم کریگا۔ اس ضمن میںجاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق اسلامک ترقیاتی بینک کی طرف سے منظورکردہ مذکورہ قرضے کی پہلی قسط15 اگست سے پہلے پاکستان کو فراہم کردی جائیگی ۔اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ اسلامک ترقیاتی بینک کے صدر محمد علی نے جدہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اوروزیرخزانہ کوبتایاکہ اسلامک ترقیاتی بینک پاکستان کوکھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدکیلیے پندرہ کروڑڈالرکی ٹریڈ فسیلٹی بھی فراہم کریگا۔انہوں نے مزیدبتایاکہ اسلامک ترقیاتی بینک پولیوکے خاتمے کیلیے بھی پاکستان میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتاہے اس موقع پروزیرخزانہ سینٹراسحق ڈار نے اسلامک ترقیاتی بینک کے صدرمحمد علی کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی اورتعاون پرشکریہ اداکیا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>