Published On: Wed, Jul 31st, 2013

ٹی سی پی نے 75 ہزار ٹن یوریا 309.9 ڈالر فی ٹن قیمت پر خرید لی

Share This

Urea-640x330کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے مزید 75 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر سب سے کم بولی دینے والی پارٹی بلیو ڈی بیج ایف زیڈکو، یواے ای کو 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت (سی اینڈ ایف) پر ایوارڈ کردیا۔ ٹی سی پی نے یہ ٹینڈر 23جولائی 2013 کو جاری کیا تھا جس کے جواب میں 17 پارٹیوں نے بولیاں جمع کرائیں جن میں 15 پیشکشیں متعلقہ معیار کے تحت اہل قرار پائیں۔ ٹی سی پی کے مطابق ان بولیوں میں سب سے زیادہ بولی 335 ڈالر فی میٹرک ٹن (سی اینڈ ایف) اور سب سے کم بولی 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن (سی اینڈ ایف) دی گئی تھی، 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن (سی اینڈ ایف) کی سب سے کم بولی بلیو ڈی بیج ایف زیڈکو، یواے ای نے دی تھی، اس بولی کے ٹینڈر کی شرائط اور تکنیکی تفصیلات سے مطابقت کے علاوہ پیشکش کے مسابقتی اور یوریا کی بین الاقوامی قیمتوں سے ہم آہنگ ہونے کے باعث اس پارٹی کی بولی منظور کرکے 75 ہزار میٹرک ٹن یوریا کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>