Published On: Mon, Jul 29th, 2013

ترقیاتی بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، وزارت خزانہ

Share This

ishaaq-darاسلام آباد: وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی میٹرو بس اسلام آباد کا منصوبہ ختم کیا گیا ہے اور نہ بلٹ ٹرین کا منصوبہ ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرنے کیلیے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی کی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈ کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے خفیہ فنڈز بھی ختم کر دیے گئے ہیں اور صرف 2 قومی سیکیورٹی ایجنسیوں کے خفیہ فنڈز رہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کی آمدنی بڑھانے کیلیے ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا اور مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائیگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>