Published On: Sat, Jul 27th, 2013

یورپ کو مچھلیوں کی برآمد شروع، پہلا برآمدی کنسائنمنٹ اٹلی پہنچ گیا

Share This

Business-Pakistan-Europe-FishExportStart_7-26-2013_111146_lپاکستان سے چھ سال کے بعد یورپ کو مچھلیوں کی برآمد شروع ہوگئی، یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد ملک سے مچھلیوں کا پہلا برآمدی کنسائنمنٹ اٹلی پہنچ گیا۔چند ماہ قبل یورپی یونین نے کچھ پاکستانیوں کمپنیوں پر یورپ میں مچھلی برآمد کرنے پر سے پابندی اٹھالی تھی۔ 6 سال 3 ماہ کے بعد پہلی بار یورپ کو مچھلیوں کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ اٹلی بھیجے گئے 12 ٹن کے اس کنسائنمنٹ کی مالیت 46 ہزار ڈالر ہے۔ یورپی یونین اور اٹلی کے متعلقہ حکام نے کنسائنمنٹ کو ضروری جانچ کے بعد کلئیر کردیا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندی سے قبل مچھلیوں کی کل ملکی برآمد کا 35 فی صد یورپ جاتا تھا۔ یورپی یونین نے پاکستان میں مچھلیوں کو تازہ رکھنے کی سہولیات کے فقدان اور صفائی ستھرائی کی خراب حالت کے باعث یہ پابندی لگا ئی تھی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>