Published On: Thu, Jul 25th, 2013

سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 54 ہزار کی سطح پر آگئی

Share This

gold-640x330کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر فی اونس اضافے کے باعث ملک میں بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1344 ڈالر ہوگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار 900 سے بڑھ کر 54 ہزار روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 943 روپے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 342 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 285 روپے ہوگئے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>