Published On: Tue, Jul 23rd, 2013

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 5.6 فیصد اضافہ

Share This

Dollars-640x330اسلام آباد: مالی سال 2012-13 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ 13.92 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔ ترسیلات زر میں مسلسل اضافے سے بحران سے دوچار ملکی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل رہا ہے، اوورسیز کی طرف سے بھجوایا گیا زر مبادلہ 14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ 2011-12 کے دوران 13.14 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئی تھیں جبکہ 2012-13 میں یہ بڑھ کر 13.92 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت خزانہ کو امید ہے کہ 2013-14 کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر15ارب ڈالر تک پہنچ جائینگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>