Published On: Tue, Jul 16th, 2013

کراچی اسٹاک:انڈیکس میں135 پوائنٹس کا اضافہ

Share This

business-karachistock-bullishtrend_7-15-2013_109466_lکراچی …ریکارڈ توبنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کے ایس ای 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ٹریڈنگ کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 23 ہزار 172 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے بھی انڈیکس میں تقریبا ً850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس پہلی بار 23 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔آج ایکسچینج میں تقریباً 13 کروڑ 90 لاکھ شیئرز لا لین دین ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے اور گزشتہ دو رمضان کی نسبت رواں سال رمضان میں امن و امان کی صورت بہتر ہونے کے باعث ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>