Published On: Tue, Jul 16th, 2013

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Share This

Business-DollarvsRupee_7-15-2013_109463_lکراچی…روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹر بینک یعنی بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 100 روپے 32 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 102 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق ستمبر تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو 65 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے جبکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.5 ارب ڈالر تک گر گئے ہیں۔ صورتحال کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>