Published On: Mon, Jul 15th, 2013

پاکستان کو بیرونی تجارت میں 20 ارب ڈالر کا خسارہ

Share This

اسلام آباد: توانائی کے بدترین بحران اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث بیرونی تجارت میں پاکستان کوDollars-640x330       20 ارب ڈالر خسارہ ہوا۔ جون میں خسارے کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد رہی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال 2012-13 کے دوران درامدات کی مجموعی مالیت 44 ارب 95 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ برآمدی حجم صرف 24 ارب 51 کروڑ ڈالر رہا، جس کے نتیجے میں 20 ارب 43 کروڑ ڈالر کا خسارہ سامنے آیا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے میں21 ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔ صرف جون کے دوران تجارتی خسارے کی مالیت ایک ارب74 کروڑ ڈالر رہی۔گزشتہ ماہ کے دوران 3 ارب 94 کروڑ ڈالر کی درآمدات اور صرف 2 ارب 19 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، بجلی کے بدترین بحران، بلند شرح سود اور عالمی معاشی حالات میں ابتری کے باعث برآمدی حجم سکڑ رہا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے درآمدی مالیت بڑھ رہی ہے جو معیشت پر دباؤ ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>