Published On: Tue, Jun 11th, 2013

انڈین کرکٹ بورڈ نے راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا پر پابندی عائد کردی

raj_kundra2-630x330نئی دہلی: انڈین کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس میں راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا پر پابندی عائد کردی۔ بی سی سی آئی نے راجھستا ن رائلز کے مالک اور معروف اداکارہ شیلپا شیٹھی کے شوہر کو معطل کرتے ہوئے ان کے کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی، راج کندرا کو معطل کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر تے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ہی ٹیم راجستھان رائلز پر سٹے بازی کرتے تھے جب کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھی راج کندرا کی ٹیم راجستھان رائلز سے ہی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>