Published On: Mon, Nov 4th, 2013

جرمنی کے سباستین ویٹل نے ابو ظہبی گراں پری کی فتح اپنے نام کرلی

sports news 08چار مرتبہ کے فارمولا ون چیمپئین جرمنی کے سباستین ویٹل نے ابو ظہبی گراں پری میں بھی میدان مارلیا۔۔ جرمن ڈرائیور نے سیزن کی مسلسل ساتویں ریس اپنے نام کی۔۔ ابوظہبی سرکٹ میں جرمنی کے سباستین ویٹل نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور ابتدا میں ہی آسٹریلیا کے مارک ویبر سمیت تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔۔

جرمن ڈرائیور نے برتری کو قائم رکھا اور دوسرے نمبر پر رہنے والے مارک ویبر پر آٹھ منٹ کی واضح برتری کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویٹل نے پچپن لیپس پر مشتمل ریس کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ اڑتیس منٹ چھ اعشاریہ ایک سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔۔ ویٹل کی سیزن کی گیارہویں اور کیرئیر کی سینتیسویں کامیابی ہے۔۔

چھبیس سالہ جرمن ڈرائیور نے سابق فارمولا ون چیمپئین مائیکل شوماکر کا سیزن میں مسلسل سات ریس جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔۔ویٹل پہلے ہی چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>