Published On: Thu, Oct 31st, 2013

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

sports news 07شارجہ ون ڈے میں پاکستان نے ایک موقع پر میچ میں گرفت مضبوط کرلی تھی اور جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم صرف تریسٹھ پر پویلین بھیج دی تھی مگر ٹیل اینڈرز نے اسکور میں مزید اضافہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو ایک سو چوراسی رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج پاکستانی شاہینوں نے پروٹیز کو آتے ہی ایسا پھنسایا کہ ایک موقع پر لگا کہ حریف سائیڈ شاید سو رنز بھی نہ بنا سکے گی۔ تریسٹھ رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین پہنچ گئے۔ اور کوئی ہلکے پھلکے کھلاڑی نہیں، کولن انگرام ، جے پی ڈومینی، گریم اسمتھ۔، فاف ڈوپلیسی اور ون ڈے ٹیم کےکپتان اے بی ڈی ویلیئرز پھر پانسا پلٹا۔ پاکستانی بالرز شاید تھکنے لگے اور جنوبی افریقا کے آخری کھلاڑی جمنے لگے۔

پاکستان نے مزید دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایسا لگا کہ ایک سو پچاس کا ہدف بھی شاید پروٹیز نہ دیں سکیں۔ لیکن نویں وکٹ پر باون رنز کی پارٹنر شپ نے وہ رنگ دکھائے جو ٹاپ بیٹسمین بھی نہ دکھا سکے۔ چھکے بھی لگے اور چوکے بھی لگے۔ وین پارنل نے چھپن رنز بنائے اور ساٹسوبے سولہ رنز کی اننگز کھیل سکے۔

جو ٹیم ایک سو پچاس سے کم رنز پر ڈھیر ہوسکتی تھی۔ پاکستانی ٹیم کی کاوش سے وہ ایک سو چوراسی رنز کا ٹارگٹ بنا گئی۔ لگتا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی یا تو بہت زیادہ تھک گئے ہیں یا شاید ان کی گیند ہی اپنی جان کھو چکی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کو ملا ایک سو چوراسی کا ٹارگٹ ملا ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>