Published On: Tue, Oct 29th, 2013

ون ڈے سیریز:پاکستان اور جنوبی افریقہ کل آمنے سامنے

sports news 06پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل سے شارجہ میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔ گرین شرٹس کے پاس تین سال بعد یو اے ای میں سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ دوہزار دس کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو زیر کیا تھا۔

ون ڈے سیریز کا میدان سجنے کو ہے پاکستان شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہے۔ قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ سے آخری سیریز کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے۔ دوہزار دس میں شاہد آفریدی کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو زیر کرکے یو اے ای میں پاکستان کے سیریز جیتنے کے گھمنڈ کو توڑا تھا۔ لیکن اس بار نئی ٹیم نئے کپتان کے ساتھ ہے۔ مصباح الیون کو جنوبی افریقہ پر ہاتھ صاف کرنے کا انتظار ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل سے شارجہ میں گھمسان کی جنگ ہوگی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے بھی ایک روزہ سیریز کے لئے کمر کس لی ہے۔ جنوبی افریقہ کے ٹاپ بیٹسمین ہاشم آملہ کی نجی مصروفیات کے سبب پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ ان کی جگہ کولن انگرام کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلے دو میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ بورڈ ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز کے لئے سابق اوپننگ بیٹسمین گیری کرسٹن کو ٹیم کا بیٹنگ مشیر مقرر کیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں رواں سال چیمپئینز ٹرافی کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں مدمقابل آرہی ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>