Published On: Fri, Oct 25th, 2013

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان پرشکست کے بادل منڈلارہے ہیں

sports 16جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز میں پہاڑ جیسے اسکور کے بعد گرین شرٹس کا سیریز میں کامیابی حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔۔دبئی ٹیسٹ میں کیا ہوا؟؟ اور اب آگے کیا ہوگا؟؟ پاکستانی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔۔ کوئی داؤ پیچ کام نہیں آرہا۔ کپتان مصباح الحق کے لئے گئے تمام ریویوز بھی ضائع ہوگئے ہیں۔

پہلی اننگز کی واضح برتری نے پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔۔ کھیل کے تینوں شعبوں میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی نے جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ میں پوزیشن مضبوط بنادی ہے۔۔ دبئی ٹیسٹ کے ابتدائی دو دن جنوبی افریقہ کے نام رہے۔۔ پہلے بالرز چھائے رہے اور پھر رہی سہی کسر بلے بازوں نے پوری کردی۔۔

عمران طاہر کی عمدہ بولنگ نے پاکستان کی تباہی کی بنیاد ڈالی۔۔اور پھر کپتان گریم اسمتھ اور اے بی ڈیویلئیرز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔۔ سخت گرمی میں دونوں بیٹسمینوں نے پاکستان کے ارمانوں کو ٹھنڈا کردیا۔۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شاندار شراکت نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔۔گرین شرٹس پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔۔ پاکستان کا سیریز میں کامیابی حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>