Published On: Thu, Oct 24th, 2013

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے ماضی کی یاد تازہ کردی

sports 15دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ماضی کی یاد تازہ کردی۔۔ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سال دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں ننانوے رنز پر ڈھیر ہوئی تھی لیکن پاکستان نے یہ ٹیسٹ میچ جیت لیا تھا۔ میدان وہی،، ٹیم بھی وہی لیکن حریف وہ نہیں۔پاکستان آؤٹ تو ننانوے رنز پر ہی ہوا لیکن اس بار پاکستان کی کشتی کو جنوبی افریقی بولرز نے ڈبو دیا۔۔

دوہزار بارہ میں قومی ٹیم اس ہی میدان میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں ننانوے رنز پر گھٹنے ٹیک چکا ہے۔۔ اس بار بھی کپتان مصباح الحق ہی تھے۔۔ انگلش بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا تھا۔۔وکٹیں پاکستان کے گیارہ بلے باز مل کر سینچری بھی نہ بناسکے تھے۔۔

پہلی اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستان نے بھرپور کم بیک کیا اور نہ صرف ٹیسٹ جیتا بلکہ سیریز میں کلین سوئپ بھی کیا۔۔ اس باربھی پاکستان کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی وکٹیں اب دیکھنا یہ ہے کہ دبئی کے میدان میں گرین شرٹس تاریخ کو دہراپاتے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی باروائٹ واش کرپاتے ہیں یانہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>