Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

sports 14دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مصباح کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ ٹاس جیتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ پروٹیز ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہاشم آملہ کی جگہ ڈین ایلگر اور رابن پیٹرسن کی جگہ عمران طاہر کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>