Published On: Tue, Oct 22nd, 2013

پاک جنوبی افریقہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے دبئی میں ہوگا

sports news 05پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ نجی مصروفیات کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ قومی ٹیم کے پاس پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان جنوبی افریقہ سے ایک دہائی بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہے۔ قومی ٹیم یہ کارنامہ دبئی ٹیسٹ ڈرا کرکے بھی سرانجام دے سکتا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک نو ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔ جس میں سے پاکستان نے صرف ایک بار دو ہزار تین میں ہونے والی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ نے چھ بار فتح سمیٹی جبکہ دو سیریز ڈرا ہوئیں۔ رواں سال پاکستان کے پاس نہ صرف سیریز جیتنے بلکہ پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کا بھی سنہری موقع ہے۔ اس کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں چوتھی پوزیشن مزید مستحکم کرلے گا۔ مصباح الحق الیون کے لئے اچھی خبر یہ ہے ٹیسٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہاشم آملہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے جنوبی افریقہ کو دستیاب نہیں ہوں گے،

جبکہ فاسٹ باولر ڈیل اسٹین کی بھی انجری کے سبب شرکت مشکوک ہے۔ اسٹین پریکٹس کے دوران ہمیسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے۔ پروٹیز ڈاکٹر موسی جی کے مطابق آج اسٹین کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ جنوبی افریقی نائب کپتان اے بی ڈیویلیر کا کہنا ہے کہ اسٹین کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں دبئی کی وکٹ دیکھتے ہوئے فاسٹ بولر کلینگویلڈڈ یا اسپنر عمران طاہر کو شامل کیا جاسکتا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>