Published On: Mon, Oct 21st, 2013

جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت لی

sports news 04ورلڈ چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت لی۔۔چیمپئین شپ لیڈر مارک مارکیوز ڈسکوالیفائی ہوگئے۔فلپ آئی لینڈ میں اسپینش رائڈر جارج لورینزو نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا۔۔ رائڈرز کو سیفٹی کے لئے ریس کے درمیان ٹائرز تبدیل کرنا پڑے۔

چیمپئین شپ لیڈر مارک مارکیوز کو اس دوران وقت زیادہ لینے پر ریس سے ڈسکوالیفائی کردیا گیا۔۔ دفاعی چیمپئین اسپین کے جارج لورینزو نے ریس کا مقررہ فاصلہ انتیس منٹ سات اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔۔ لورینزو کے ہم وطن ہانڈا کے دانی پیڈروسا دوسرے اور سابق چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی تیسرے نمبر پر رہے۔۔

اس کامیابی کے ساتھ لورینزو کے ٹائٹل کے دفاع کی امیدیں برقرار ہیں۔۔ لورینزو دو سو اسی پوائنٹس کے ساتھ چیمپئین شپ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ریس سے ڈسکوالیفائی ہونے والے مارک مارکیوز دو سو اٹھانوے پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>