Published On: Sat, Oct 19th, 2013

آسٹریلین موٹو جی پی: جارج لورینزو کی پول پوزیشن

sports news 03دفاعی چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو نے آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کرلی۔ فلپ آئی لینڈ سرکٹ پر بھی لورینزو تیز ترین رائڈر رہے۔۔ پریکٹس سیشن میں حادثے کا شکار ہونے والے مارک مارکیوز کوالیفانگ سیشن میں بھی لورینزو کو پیچھے نہ چھوڑ سکے۔

لورینزو آسٹریلین جی پی جیت کر چیمپئین شپ لیڈر مارکیوز کے قریب آسکتے ہیں۔ مارکیوز چیمپئین شپ ٹیبل پر دو سو اٹھانوے پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ لورینزو کا دو سو پچپن پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ لورینزو نے ایک منٹ ستائیس اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈز کے ساتھ آسٹریلین موٹو جی پی کے لئے پول پوزیشن حاصل کی۔۔

یہ لورینزو کے کیرئیر کی اٹھائیسویں پول پوزیشن ہے۔ لورینزو کے ہم وطن مارکیوز اعشاریہ دودو ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>