Published On: Fri, Oct 11th, 2013

پاک جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیسٹ سیریز پیر سے ابو ظہبی میں ہوگی

sports 13پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز پیر سے ابو ظہبی میں ہوگا۔ پریکٹس میچز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اچھی تیاری کا موقع مل گیا۔۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں رواں سال فروری کے بعد ایک بار پھر متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے ہیں۔

یو اے کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے دونوں ٹیموں نے پریکٹس میچز کھیلے۔ پاکستان اے اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شارجہ میں تین روزہ پریکٹس میچ میں مدمقابل تھیں۔۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ادھر ابو ظہبی میں پاکستان نے وارم اپ میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو زیر کیا۔۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیغام دے دیا کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی گرمی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستان اچھی ٹیم ہے،، میچز ٹف ہوں گے۔

انہوں نے کہ کہا کہ پریکٹس میچ میں نہ چلنے سے کوئی تشویش نہیں،، وہ ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کھیل پیش کریں گے۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔۔ ان کے کھلاڑی جنوبی افریقہ کو قابو کرلیں گے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>