Published On: Mon, Oct 7th, 2013

پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنکور چیمپئن شپ جیت لی

snookerکارلو: پاکستان نے ایران کو ہرا کر ورلڈ ٹیم اسنکور چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ آئر لینڈ کے شہر کارلو میں کھلی جانے والے فائنل میں پاکستان نے ایران کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی، پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو شکست سے دوچار کیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد سجاد نے آئرش جوڑی مائیکل جج اور رابرٹ مرفی کو 2 کے مقابلے میں 3 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستانی جوڑی نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے ہرا کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>