Published On: Fri, Oct 4th, 2013

ایمچر گالف چیمپئین شپ آف پاکستان لاہور میں شروع

sports 11ایمچر گالف چیمپئین شپ آف پاکستان لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔ ابتدائی روز انفرادی اور انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ میں پاکستانی گالفرز سرفہرست رہے۔ لاہور جمخانہ گالف کورس پر ہونے والے انفرادی مقابلوں میں پشاور کے نعیم خان ستر گروس اسکور کے ساتھ پہلے، رائل پام کے عمر سلامت اکہتر اسکور کے ساتھ دوسرے اور محسن ظفر باہتر اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ بنگلہ دیش کے محمد صابر پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔ انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ میں پاکستان ایک سو اڑتالیس اسکور کے ساتھ پہلے، پاکستان اے اور بنگلہ دیش ٹیم ایک سو پچپن اسکور کے ساتھ بالتریب دوسرے اور تیسری نمبر پر آئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>