Published On: Thu, Oct 3rd, 2013

سکس ریڈ اسنوکر ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا دیا

sports 10آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ کے بعد میزبان آئرلینڈ کو بھی شکست دے دی۔ آئرلینڈ کے شہر کارلو میں جاری سکس ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے گروپ ایف میں شامل پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔ سنگلز کیٹیگری میں پاکستان کے محمد آصف میچ جیتنے میں کامیاب رہے لیکن محمد سجاد کی شکست نے مقابلہ برابر کردیا ۔ ڈبلز کیٹیگری میں پاکستان نے آئرش ٹیم کو باآسانی زیر کیا۔ ریورس سنگلز میں بھی پاکستانی ٹیم کو ایک میچ میں شکست ہوئی جبکہ آخری مقابلہ آئرلینڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کیوئسٹ ٹیم اپنے تیسرے مقابلے میں فن لینڈ سے مدمقابل ہوگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>