Published On: Wed, Oct 2nd, 2013

چائنا اوپن ٹینس: نڈال کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

sports 09عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بیجنگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کا رافیل نڈال نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ اسپینش کھلاڑی ٹورنامنٹ جیت کر عالمی درجہ بندی میں سربیا کے نوواک جوکووچ کی جگہ پہلی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔ چائنا اوپن کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں نڈال کا مقابلہ کولمبیا کے کوالفیائر سینٹیاگو جیرالڈو سے تھا۔

نڈال کے تجربے کے آگے حریف کھلاڑی بے بس نظر آئے۔ نڈال نے کولمبین کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ چار سے شکست دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>