Published On: Mon, Sep 30th, 2013

انگلش پریمئیر لیگ: لیورپول نے سندرلینڈ کو ہرادیا

PREMIER LEAGUEانگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں لیور پول نے سندرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔۔ اسٹیڈیم آف لائٹ میں کھیلے گئے میچ میں سواریزنے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔ دس میچز کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے سواریز کے گولز نے ٹیم کو فاتح بنادیا۔

میچ کے اٹھائیسویں منٹ میں اسٹوریج نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلائی۔۔چھتیسویں منٹ میں سواریز نے برتری کو دگنا کردیا۔۔پہلے ہاف میں لیورپول کو دو گول کی سبقت حاصل رہی۔۔ دوسرے ہاف میں سندرلینڈ کے کھلاڑیوں نے قدربہتر کھیل پیش کیا لیکن وہ گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

سندرلینڈ کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی اہم مواقع بھی ضائع کئے۔۔ میچ ختم ہونے سے کچھ لمحات قبل سواریز نے ایک اور گول داغ کر ٹیم کو تین ایک سے کامیابی دلادی۔۔ اس فتح کے بعد لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>