Published On: Fri, Sep 27th, 2013

سلطان جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ایک اور شکست

sports 08سلطان جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ایک اور شکست بھارت کے بعد میزبان ملائیشیا نے بھی پاکستان کو شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کو میزبان ملائشیا نے دو کے مقابلہ میں چار گول سےمات دی۔ قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا تاہم اختتام مایوس کن رہا۔ قومی ٹیم نے چھبیسویں منٹ میں محمد دلبر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ جیسے دو منٹ بعد ہی زولہیری ہاشم نے گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔

دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شاہیل صبا کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔ جس کے بعد پاکستان کو دو پنالٹی کارنر ملے جو انہوں نے ضائع کردیئے۔ اننچاسویں میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر محمد توثیق نے گول داغ کر مقابلہ ایک بار پھر برابر کردیا۔ تاہم اس کے بعد قومی کھلاڑی کوئی گول نہ کرسکے اور ملائیشیا نے مزید دو گول اسکور کرکے میچ چار دو سے جیت لیا۔ یہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری ناکامی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو مات دی تھی۔ اس ناکامی کے بعد پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوگئے ہیں۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ ہفتے کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>