Published On: Thu, Sep 26th, 2013

اے ایف سی فٹبال:پاکستان کو پہلے میچ میں شکست

sports 07اے ایف سی انڈر16 فٹبال چیمپئین شپ کے ابتدائی روز ایران نے سری لنکا کو جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔

پنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی چیمپیئن شپ کے ابتدائی روز فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ پہلے ہاف میں پاکستان نے بہترین کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے ۔

دوسرے ہاف میں متحدہ عرب مارات کے کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے ایک فیلڈ اور دوسرا گول پینلٹی کک پر کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ایران نے سری لنکا کو باآسانی صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔ ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے کل بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>