Published On: Wed, Sep 25th, 2013

نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ مکمل

sports newsنیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ عالمی چیمپیئن محمد آصف پاکستان نمبر ون کیخلاف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کراچی میں جاری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پاکستان نمبر ون عمران شہزاد نے دلچسپ مقابلے کے بعد عالمی چیمپیئن محمد آصف کو پانچ کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ محمد بلال نے سابق ایشین نمبر دو خرم حسین آغا کو پانچ ایک سے زیر کیا۔ محمد سجاد کو عبدالستار نے پانچ تین سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>