Published On: Mon, Sep 23rd, 2013

انگلش پریمئیرلیگ:مانچسٹرسٹی نے مانچسٹریونائیٹڈ کو ہرادیا

sports 06انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔۔اتحاد اسٹیڈیم میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ارمان ٹھنڈے کردئیے۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں ںے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے گول داغ کر یونائیٹڈ کی ٹیم پر دباؤ بڑھادیا۔ یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے ہاف میں ایک بھی گول بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے اٹیکنگ کھیل جاری رکھا۔ اور ہاف شروع ہونے کے پانچ منٹ میں مزید دو گول کرکے مقابلہ چار صفر کردیا۔

ستاسویں منٹ میں وین رونی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر خسارہ کم کیا لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ دوسیزن قبل مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو اولڈ ٹریفورڈ پر چھ ایک سے زیرکیا تھا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>