Published On: Tue, Sep 17th, 2013

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائےگا

sports 04آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج ساؤتھ ہیمٹن میں کھیلا جائے گا۔۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔۔
آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ایشیزسیریز میں شکستوں کے بعد ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم نئے روپ میں نظرآئی۔ سیریز کا پہلا تو میچ بارش کی نظر ہوا لیکن دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے مائیکل کلارک کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشیزسیریز کی شکستوں کا کچھ ازالہ کیا۔

بارش کی آنکھ مچولی نے تیسرے میچ کو متاثر کیا اور یہ میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا۔۔چوتھے میچ میں انگلینڈ نے کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ کلنٹ مک کے کی ہیٹرک بھی آسٹریلیا کو ہار سے نہ بچا سکی۔ مائیکل کلارک کی کمر کی تکلیف کے باعث آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔ انگلینڈ آسٹریلیا کو ہراکر آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>