Published On: Mon, Sep 16th, 2013

اٹالین موٹو جی پی: ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو کی کامیابی

sports 03ورلڈ چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو نے اٹلی میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔۔اسپین کے مارک مارکیوز کی مجموعی برتری برقرارہے۔

اٹلی کے سین میرینو سرکٹ پررائڈرزکے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ عالمی چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو کو ہم وطن مارک مارکیوز کے خلاف ابتدا سے ہی سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ تاہم اسپینش رائڈر نے آخری مرحلوں میں برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی ۔

لورینزو نے مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ پانچ اعشاریہ پانچ دو دو سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ لورینزو کے ہم وطن مارکیوز دوسرے نمبر پر رہے۔ مارکیوز چیمپئین شپ ٹیبل پر دو سو تریپن پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ سیزن کے آخری پانچ مقابلوں میں مارکیوز دوسرے نمبر پر رہ کر بھی ٹائٹل اپنے نام کرسکتے ہیں۔۔ موٹو ٹو ریس اسپین کے پول اسپرگارو کے نام رہی۔۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>