Published On: Sat, Sep 14th, 2013

ہرارے ٹیسٹ:اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،فیصلہ آج ہوگا

sports 02ہرارے ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ زمبابوے کو تاریخی کامیابی کے لئے پانچ اور پاکستان کو جیت کے لئے ایک سو چھ رنز درکار ہیں۔ہرارے میں کیا ہوگا۔۔ قومی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔۔ کیا پاکستان شکست کا منہ موڑ دے گا؟ قومی ٹیم کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔
زمبابوے پاکستان کے خلاف تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے کے لئے پانچ وکٹوں کی دوری پر ہے۔۔ مصباح الحق پاکستان کی جیت کی آخری کرن۔۔۔ بلے بازوں نے ایک بار پھر دھوکا دینے کی روایت کو برقراررکھا۔ زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لئے ملا دو سو چونسٹھ رنز کا ہدف۔ جسے قومی ٹیم نے پہاڑ جیسا بنا دیا۔

محمد حفیظ ہوئے حریف بولرز کے پہلے شکار۔۔ اظہر علی بیٹنگ کے لئے کب آئے اور کب پویلین لوٹے پتا ہی نہیں چلا۔ خرم منظور نے کی کچھ مزاحمت۔ وہ چون رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ جس کے بعد زمبابوے نے یونس خان کی اہم وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا۔ اسد شفیق ایک بار پھر فلاپ ہوگئے۔۔ وہ صرف چودہ رنز ہی بناسکے۔ کھیل کے اختتام تک ایک سو اٹھاون رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔۔ ٹیم کا دارومدار اب کپتان مصباح الحق اور وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل پر ہے۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ پاکستان کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو بچاپاتے ہیں یا نہیں؟

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>