Published On: Wed, Sep 4th, 2013

پشاور میں جاری خیبر پختونخواویمن سکواش چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

imagesصوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری خیبر پختونخواویمن سکواش چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ۔اس موقع پر خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرز مان مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اور ڈاکٹر شیر بہادرسمیت بڑی تعدادمیںکھلاڑی بھی موجود تھے۔پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرز مان سکواش کورٹس میں تین روز تک جاری رہنے والی صوبائی ویمن سکواش چمپئن شپ میں پرمردان،پشاور،بنوں،ایبٹ آباد سے خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میچز میں پشاور کی فوزیہ نے مردان کی عائشہ کو 9-11,5-11اور8-11سے شکست دی ۔پشاور کی لائبہ نے مردان کی زینب کو 7-11,5-11اور7-11سے جبکہ تیسرے میچ میں مردان کی گل پری نے مردان کی مریم کو 3-11,8-11اور6-11سے اور پشاور کی لیلیٰ نے پشاور ہی کی عارفہ کو 11-8,9-11,11-5اور11-7سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پرخیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انکی خواہش ہے کہ صوبے میں سکواش کھیل کو فروغ دیں اور ااس مقصد کیلئے اپنی شیڈول کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ،ڈویژن،صوبائی اور نیشنل سینئر اور نیشنل جونیئر کے مرد وخواتین کے مقابلے منعقد کروائے ہیں جس کے باعث بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہاہے اور صوبے کی سطح پر ویمن سکواش چمپئن شپ کا انعقاد کیا ۔انہی کھلاڑیوں میں ٹاپ 4کھلاڑی ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران پشاور میں منعقدہ نیشنل ویمن چمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کریںگی ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>