Published On: Thu, Aug 29th, 2013

عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ ،جونیئر کرکٹرز31اگست تک فارم جمع کرا سکتے ہیں،محمد آصف اورکزئی

CRICKET-RSA-PAKعمران خان ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ کیمپ کے سلسلے میںجونیئر کرکٹرز31اگست تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیںجس کے بعدفارم کی کمپیوٹرئزڈسکروٹنی شروع ہوگی اور ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر اور شاہد آفرید ی کی نگرانی ارباب نیا زکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوںگے ۔ پی ٹی آئی سپورٹس وکلچر فورم خیبر پختونخواکے سیکرٹری محمد آصف اورکزئی نے میڈیا کو بتایاکہ فورم نے خیبر پختونخوامیں نواجونوں کو کھیلوں کی جیسی مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اورنچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے لانے میں بہتر پلا ن ترتیب دیا ہے۔ایک طرف خیبر پختونخوااور فاٹا میں عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے کرکٹرزکے ناموں کے اندراج کیلئے فارم جاری کردیا ہے تو دوسری طرف پشاور کے مضافاتی علاقوں میں پی ٹی آئی سپورٹس فورم کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپورٹس فورم کے زیر اہتمام لخکر آباد میں پہلا سپورٹس لائف کرکٹ ٹورنامنٹ انتہائی کامیابی سے جاری ہے جو دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہے ۔انہوںنے عمران خان ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام میں خواہش مند تمام کرکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ قیوم سٹیڈیم پشاور میں واقع سوئمنگ پول سے ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام کا فورم وصول کرکے 31اگست تک جمع کرائیں تاکہ انہیں اس پروگرام میں شامل کیا جاسکے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>