Published On: Tue, Aug 20th, 2013

نئے کھلاڑیوں کیلئے دورہ زمبابوے میں کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے، مصباح الحق

misbahپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے دوران ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کے لئے کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے جس کا انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ویسٹ انڈیز میں کیریبین لیگ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے دورے کے دوران نئے کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اور اعتماد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ معین خان کی بطور منیجر شمولیت سے بھی کھلاڑیوں کو بہت مدد ملے گی اور ان کا اعتماد بڑھے گا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی پریمیئر لیگ کی بہت ضرورت ہے کیونکہ اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا بھرپور موقع ملے گا اور ملک میں کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف ٹیسٹ اور اسکین کرانے تھے اور وہ ماضی میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>