Published On: Sat, Aug 3rd, 2013

پی سی بی نے پاک سری لنکا ہوم سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

pcb-480x330لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں ہونے والی پاک سری لنکا ہوم سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کی ہوم سیریز 11 دسمبر سے 20 جنوری تک یو اے ای میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گےِ، سری لنکن ٹیم 7 دسمبر کو دبئی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹی ٹونٹی میچز 11 اور 13 دسمبرکو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 18 دسمبرکوشارجہ، دوسرا 20 دسمبرکو دبئی، تیسرا 22 دسمبرکو شارجہ جبکہ چوتھا اور پانچ ابوظہبی میں 25 اور 27 دسمبر کو ہوگا، تاہم ٹیسٹ میچز 31 دسمبر سے دبئی، 8 جنوری سے ابوظہبی اور 16 جنوری سے شارجہ میں کھیلیں جائیں گے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>