Published On: Fri, Aug 2nd, 2013

2011 کے ورلڈ کپ میچز بھی فکس تھے اوراس بات کا علم آئی سی سی کو بھی تھا، دہلی پولیس

icc-2011-cricket-world-cupھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پیش کی گئی رپورٹ میں دہلی پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بکیز نے کھلاڑیوں سے طویل ملاقاتیں کرکے انہیں اسپاٹ فکسنگ کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کی جس کا آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی علم تھا لیکن اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ رپورٹ کےمطابق آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے افسران نے بکیوں کو ناصرف بھارت بلکہ سری لنکا اور بنگلا دیش میں بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ دیکھا تھا تاہم کرپشن یونٹ کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی یہ بکی فرار ہوجاتے تھے۔آئی سی سی کے ریجنل سیکیورٹی مینجر اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ دھرم ویر سنگھ دادو کے بیان کے مطابق ان کے یونٹ کے پاس بکیوں کی تصاویر سمیت تمام ڈیٹا موجود ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>