Published On: Wed, Jul 31st, 2013

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں شامل

icc-640x330میلبورن: کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے میلبورن میں ہونے والی پروقار تقریب میں آئندہ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا، جس کے مطابق 14 فروری 2015 کو شروع ہونے والا یہ میگا ایونٹ 44 روز تک جاری رہے گا، اس دوران 14 مختلف شہروں میں کل 49 مقابلے ہوں گے جن میں 26 آسٹریلیا اور 23 نیوزی لینڈ میں منعقد ہوں گے، ایونٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہوں گی، ہر پول میں ٹیسٹ اسٹیٹس کی حامل 5 اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی، پول اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے علاوہ 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ پول بی میں جنوبی افریقا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئر لینڈ کے علاوہ ایک اور کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہوگا جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی اسی روز مدمقابل ہوں گے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 فروری کو ایڈیلیڈ کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گے۔ ہر پول سے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوں گی اور کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والی 2 ٹیمیں 29 مارچ کو میلبورن کے اسی گراؤنڈ میں فائنل کھیلیں گی جہاں 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل ہوا تھا جس میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>