Published On: Fri, Jul 26th, 2013

عامر اور سلمان کے بعد آصف نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرلیا

Muhammad-Asif-640x330لاہور: محمد عامر اور سلمان بٹ کے بعد محمد آصف نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں ، اس سلسلے میں قوم سے معافی مانگتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کے لئے آئی سی سی اور پی سی بھی سے مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ تینوں کھلاڑیوں کو ان کی سزا میں تخفیف جرم قبول کرنے سے مشروط کی تھی ، محمد عامر نے ابتدا ہی میں اس کا اعتراف کرلیا تھا جس پر انہیں سب سے کم سزا ہوئی قبل ازیں سلمان بٹ بھی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ چکے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>