Published On: Wed, Jul 17th, 2013

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرادیا

Sports-pakwomencricketteamwin_7-17-2013_109724_lڈبلن…پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ ویمنز کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں اڑتیس رنز سے شکست دیدی۔ بسما معروف نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ڈبلن میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو اڑتالیس رنز بنائے،جس میں بسما معروف نے اڑتیس اور نین عابدی نے چھتیس رنز اسکور کئے۔جواب میں آئرش ٹیم ایک سو دس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ایمار رچرڈسن 34 اور کلیر شلنگٹن 33 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ بسما معروف نے تین جبکہ ندا ڈار اور سعدیہ یوسف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آج دونوں ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>