Published On: Wed, Jul 3rd, 2013

ورلڈ کپ تک خود کو فٹ نہ رکھ سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا، شاہد آفریدی

SHAHID-AFRIDIلاہور: بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 2015 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس ایونٹ تک اگر وہ خود کو فٹ نہ رکھ سکے تو کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صرف ٹی 20 نہیں بلکہ ون ڈے بھی کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ ان دنوں نیٹ پریکٹس کر رہے ہیں تاہم وہ باہر بیٹھ کر فارم میں واپس نہیں آسکتے لہذا ضروری ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی یادداشت کمزور ہے اور وہ پرانی اور میچ وننگ پرفارمنس بھول جاتے ہیں لیکن وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ آج بھی بہت سے کھلاڑیوں سے بہتر ہیں۔ شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے کہا کہ ویسٹ انڈین وکٹیں برصغیر کی وکٹوں سے زیادہ مختلف نہیں، چیمپئنز ٹرافی میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن اگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف نئے ایک نئے جذبے اور محنت سے کھیلے گے تو جیت ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ نے جو غلطی کی انہیں اس پر بہت پہلے معافی مانگ لینی چاہئے تھی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>