Published On: Sat, Jun 29th, 2013

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کے اعلان سے قبل مزید 8 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ

fitness-testلاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان سے قبل دوسرے دن بھی مزید 8 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محمد عرفان، حارث سہیل، شعیب مقصود، رضا حسن، ناصر جمشید، ذوالفقار بابر، شرجیل خان اور عثمان قادر کے 6 اقسام کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے، اس موقع پر ڈاکٹر ریاض، سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی موجود تھے، دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو متوقع ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور عبدالرحما ن بھی گزشتہ روز فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزر چکے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>