Published On: Thu, Nov 28th, 2013

احمد شہزاد کی سینچری نے ون ڈے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

sports news 19احمد شہزاد نے جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں سینچری اسکور کرکے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
مونٹاج پورٹ الیزبتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد احمد نے صہیب مقصود کے ساتھ مل کر اسکور میں ایک سو چوبیس رنز کا اضافہ کیا۔

صہیب مقصود تو بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئے لیکن احمد وکٹ پر جمے رہے۔ جنرل ساونڈ نوجوان بلے باز نے وکٹ کے چاروں اطراف شاٹ لگائے۔ اسٹین گن ، سوٹسوبے یا عمران طاہر کسی بھی بولر کو احمد خاطر میں نہ لائے۔ احمد شہزاد نے ایک سو بارہ گیندوں پر دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ایک سو دو رنز بنائے۔ جنرل ساونڈ یہ احمد کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی جبکہ کیرئیر کی تیسری سیچنری ہے۔ احمد نے ون ڈے کیرئیر میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلئے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>