Published On: Mon, Nov 25th, 2013

ڈیل اسٹین پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد

sports news 18جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا ددس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے. کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ون ڈے میں پروفیسر حفیظ کو ایک بار پھرآؤٹ کرنے کے بعد ڈیل اسٹین اپنی خوشی پر قابو نہ کرسکے۔ کیرئیر میں بارہویں بار حفیظ کرنے والے ڈیل اسٹین اس بار آئی سی سی سے بچ نہ سکے اور حفیظ کیخلاف غیر اخلاقی لفظوں کا استعمال کیا۔ جس پر آئی سی سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسٹین پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسٹین حفیظ کو آؤٹ کرکے کئی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرچکے ہے، لیکن آئی سی سی نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>