Published On: Sat, Nov 23rd, 2013

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آف اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ بنیں گے

sports news 17جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آف اسپنر سعید اجمل کی واپسی ہوگی۔۔ میزبان ٹیم میں اے بی ڈیویلئیرز کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، جوہانسبرگ کی طرح کیپ ٹاؤن کی وکٹ بھی تیز ہی ہوگی لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولرز کی ناکامی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو اسپن بولنگ پر ہی انحصار کرنا پڑرہا ہے۔۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے بہترین آف اسپنر سعید اجمل فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔۔

اجمل کو انور علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔۔۔ دوسری جانب جنوبی افریقی اسکواڈ سے ہینری ڈیوڈ کو ریلیز کردیا گیا ہے۔۔ ان کی جگہ ون ڈے کے کپتان اے بی ڈیویلئیرز کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔۔۔ تیز وکٹ کو دیکھتے ہوئے ریان میکلارن ٹیم میں پانچویں فاسٹ بولر کے طور پر شامل ہوسکتے ہیں۔۔ پاکستانی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دینے کے لئے عمران طاہر بھی موجود ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کیپ ٹاؤن کے میدان میں ناقابل شکست ہے۔۔ دوہزار سات میں گرین شرٹس نے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>