Published On: Tue, Nov 19th, 2013

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل

sports news 16پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ لاہور ریجن کے انتخابات میں بابر اشرف صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات سے قبل لاہور ریجن کی خواتین اور مردوں کے ووٹر کلبز اور سکولز و کالجز کی ٹیموں کی سکروٹنی کی گئی۔ جس کے بعد انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔

بابر اشرف لاہور ریجن ہاکی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ خواجہ جنید، ارشد چوہدری اور خواجہ اویس پنجاب کے لئے نمائندے منتخب ہوئے۔ لاہور ریجن خواتین ہاکی ایسوی ایشن کے انتخابات میں پروین گل گروپ نے ثمن رشید گروپ کو شکست دی۔ شاہدہ خانم صدر اور روبینہ نسرین تینتس ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ پنجاب خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کل لاہور میں ہوں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>