Published On: Mon, Nov 18th, 2013

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی

sports news 15پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی ہے۔۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مختلف دکھائی دیگی۔۔۔ یو اے ای سیریز میں ہونے والی غلطیوں کو بھلا کر ایک نئے عزم کیساتھ کھیلیں گے۔

دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بیس نومبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بائیس نومبر کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز کے میچزچوبیس،ستائیس اور تیس نومبر کو کھیلے جائینگے۔۔۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>