Published On: Sat, Nov 16th, 2013

جنوبی افریقہ سے شکست:پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر

sports news 14جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔۔پاکستان نے آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع ہاتھ سے گنوادیا۔۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی کے سبب نہ صرف سیریز ہاتھ سے گئی بلکہ گرین شرٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی بھی ہوگئی۔۔

پاکستان سیریز جیت کر رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جماسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی شکست نے قومی ٹیم کو تیسرے نمبر پر پہنچایا اور پھر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناکام ہونے کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا۔۔ سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے۔۔ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔۔ پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>